آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،فروری میں 90 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج

جمعہ 4 مارچ 2016 22:52

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فروری میں 90 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سرکل سے 29 راولپنڈی سرکل سے26 اٹک سرکل سے10 جہلم سرکل سے11 اور چکوال سرکل سے14بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ان سب کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مزید کاروائی کرتے ہوئے آر اے بازار راولپنڈی سے ایک،دینہ سے ایک اور پنڈدادنخان سے بھی ایک بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر وا دی گئی ہے۔آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :