باپ کے مبینہ قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

ہفتہ 5 مارچ 2016 00:07

باپ کے مبینہ قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 4مارچ۔2016ء) گلگشت کے علاقے محلہ امیرآبادمیں ریٹائرڈڈی ایس پی کومبینہ طورپرقتل کردیاگیا۔پولیس نے اس کے بیٹے کوحراست میں لے لیا۔لاش قبضے میں لے کرنشترکے سردخانے میں منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ نے اے پی پی کوبتایاکہ پولیس کنٹرول 15پرشہری کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ بچوں کی لڑائی پرحقیقی بیٹے حسنین نے مبینہ طورپر سرمیں ڈنڈامارکر80سالہ ریٹائرڈڈی ایس پی امیربخش کوقتل کردیاہے ۔ قتل کے اس واقعہ کوچھپایاجارہاہے اور امیربخش کی تدفین کی جارہی ہے۔جس پرپولیس تھانہ گلگشت نے موقع پرپہنچ کر امیربخش کی لاش قبضے میں لے حسنین کو حراست میں لے کرکاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :