پنجاب حکومت صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،شہبازشریف

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:06

پنجاب حکومت صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،پنجاب میں شمسی توانائی پر ٹیوب ویلز کی تنصیب کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا، صوبے کے 5ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا ہے، ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سولر انرجی کے استعمال کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،ماہرین شمسی توانائی کی مشاورت سے فیصلے کر کے تیز رفتاری سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

وہ ہفتہ کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جرمن کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈرسمین نے شمسی توانائی کے استعمال پر بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سولر سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب، سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کی تجویز دی ہے اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کو شمسی توانائی سے چلانے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شمسی توانائی پر ٹیوب ویلز کی تنصیب کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا، ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سولر انرجی کے استعمال کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو شمسی توانائی، ٹیوب ویلز کی فراہمی سے زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ماہرین شمسی توانائی کی مشاورت سے فیصلے کر کے تیز رفتاری سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :