پاکستان ہندوکونسل کے انتخابات : پندرہ نشستوں کیلئے 56ہندوامیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے
ہفتہ 5 مارچ 2016 22:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان ہندوکونسل کے انتخابات کیلئے ملک بھر کے 56ہندوباشندوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں جن میں پریزیڈنٹ، وائس پریزیڈنٹ، سیکرٹری جنرل، جوائنٹ سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری اور دیگر10نشستیں منیجنگ کمیٹی ممبران کی شامل ہیں ، انتخابات کی تاریخ اگلے ماہ 3اپریل مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان ہندوکونسل کے بانی سرپرستِ اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کاغذاتِ نامزدگی کی آخری تاریخ گزرنے کے موقع پر ہندو امیدواروں سے اپنی گفتگو میں اقلیتوں بالخصوص ہندوشہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ڈاکٹر رمیش ونکوانی کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ آج سے دس برس پہلے انہوں نے پاکستانی ہندو کمیونٹی کو متحد کرنے کیلئے پاکستان ہندوکونسل کے ادارے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا ، آج وہ ادارہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی جدوجہد کی شاندار تاریخ کا حامل ہے، پاکستان ہندوکونسل کی کاوشوں کا اعتراف ملکی و عالمی سطع پر کیا جارہا ہے، انہوں نے ہندوکونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے، پاکستان کے کونے کونے سے تمام شعبہ ہائے زندگی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کی بھرپور دلچسپی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.