وزیر داخلہ چو نے سیاسی بیان پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ سے وضاحت طلب کر لی

وزارت داخلہ کی طرف سے شاہدحیات کو صرف اپنے اوپر لگائے گئے الزاما ت کا جواب دینے کی اجازت دی گئی تھی

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں سیاسی باتیں کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات سے وضاحت طلب کر لی، وزارت داخلہ کی طرف سے شاہدحیات کو صرف اپنے اوپر لگائے گئے الزاما ت کا جواب دینے کی اجازت دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے گزشتہ دنوں جو پریس کانفرنس کی اس کی پہلے انہوں نے اجازت لی تھی،شاہد حیات نے کہا کہ تھا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا چاہتے ہیں اس لئے انہیں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دی تھی،وزیر داخلہ نے کہا کہ پریس کانفرنس میں شاہد حیات نے سیاستدان بننے کی کوشش کی اور سیاسی باتیں کرتے رہے جس پر ان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :