ٹکراؤ کی سیاست حکومت کے فائدے میں نہیں ،مصطفٰی کمال کے الزامات کا حکومت اورایجنسیوں کوعلم ہے،چور چور کی جنگ شروع ہوگی توہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے،پنجاب میں کرپشن نہیں ہے تو نیب کے آنے سے وہاں خوف کیوں ہے،قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 22:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کی سیاست حکومت کے فائدے میں نہیں ہے،مصطفٰی کمال کے الزامات کا حکومت اورایجنسیوں کوعلم ہے،چور چور کی جنگ شروع ہوگی توہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے،پنجاب میں کرپشن نہیں ہے تو نیب کے آنے سے وہاں خوف کیوں ہے۔وہ اتوارکو سکھر میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا اگر چورچورکی جنگ شروع ہوگی تو ہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مصطفی کمال کے الزامات کا حکومت اورایجنسیوں کوعلم ہے،ان کا اثرایم کیو ایم پرپڑے گا،دونوں کے پیچھے ایم کیو ایم کی اورشخصیات بھی ہونگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن نہیں ہے تو نیب کے آنے سے کیوں خوف ہے،ٹکراؤ کی سیاست حکومت کے فائدے میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب،پیپلزپارٹی اورن لیگ نے ملکرتعینات کیا تھا،پنجاب میں نیب کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاکہ آدھا تیتر آدھا بٹیرکی سیاست نہیں چلے گی،بھارت کے متعلق حکومت کو واضح موقفص اختیارکرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر ہماری کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ٹیم کو بھارت ضرور جاناچاہیئے۔خورشیدشاہ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری حکومت کی تباہی کا باعث بنے گی،دعاہے کہ پاکستان پر فنڈلانے والا سیاہ بادل چھٹ جائے،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں پاکستان زیادہ اہم ہے،انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں(ن) لیگ کی دم کتنی لمبی ہوگئی ہے کہ ہر کسی کا پاؤں اس پر آرہاہے۔