پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکس وصولی کا انکشاف، حکومت ڈیزل پر 40.31 فی لیٹر،پٹرول پر 25.35روپے ،ہائی اوکٹین پر32.57،کیروسین پر فی لیٹر14.74،لائٹ ڈیزل پر12.63روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے،وزارت پیٹرولیم کی دستاویزات میں انکشاف
اتوار 6 مارچ 2016 22:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) وزارت پٹرولیم کی دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود40روپے فی لیٹرتک ٹیکس کی مد میں حاصل کررہی ہے،پٹرول کی نئی قیمت62.70روپے میں25.35روپے ٹیکس،ہائی سپیڈ ڈیزل میں 40.31،ہائی اوکٹین میں32.57،کیروسین(مٹی کا تیل) پر فی لیٹر14.74جبکہ لائٹ ڈیزل پر12.63روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے۔
وزارت پٹرولیم کی دستاویزات کے مطابق حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت62.77میں سے25.35روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں.87 فیصد کسٹم ڈیوٹی،10روپے لیوی ٹیکس اور14.48جی ایس ٹی شامل ہے،دستاویزات کے مطابق حکومت ہائی سپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت71.12میں سے40.31روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں2.74 فیصد کسٹم ڈیوٹی،8روپے لیوی ٹیکس اور29.57 روپے جی ایس ٹی شامل ہے،حکومت ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت71.12میں سے32.57روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں 14روپے لیوی ٹیکس اور18.57روپے جی ایس ٹی شامل ہے،اسی طر ح حکومت لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت39.92میں سے12.63روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں 3روپے لیوی ٹیکس اور9.63روپے جی ایس ٹی شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.