لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب سیل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 16:13

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور میں رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب پر چھاپہ مارا۔ رائل پام کے کچن سے گلی سڑی سبزیاں ، پھل اور گوشت بر آمد ہوا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق کچن کے اندر ہی غلاظت کے ڈھیر اور متعدد کھُلی ہوئی نالیاں موجود تھیں جبکہ اشیائے خوردونوش اور گوشت کو زمین پر رکھا گیا تھا۔ گندگی اور غلاظت کے باعث پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رائل پام کو سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :