Live Updates

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، تحریک انصاف چترال کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم کو پارٹی سے نکال دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 23:40

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، تحریک انصاف چترال کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم ..
چترال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف چترال کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی جانب سے چترال کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم کو پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چترال کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے صدارت کے امیدوار کی حمایت کی جس پر ان کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پارٹی کے موجودہ عہدیدار انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں کسی امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتے اور انہیں اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنا ہوتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :