آرمی چیف کا سانحہ شب قدر پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت ، آئی ایس پی آر، نسیم نے بہادری سے فرض نبھاتے ہوئے درجنوں انسانی جانوں کو بچا لیا دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،جنرل راحیل شریف

منگل 8 مارچ 2016 00:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ شب قدر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ شب قدر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس حوالدار نسیم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نسیم نے بہادری سے فرض کو نبھاتے ہوئے درجنوں انسانی جانوں کو بچا لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔