چارسدہ، خود کش حملہ آور تین دن سے شب قدر میں ہی تھا، سیشن کورٹ میں اپنے سہولت کار کے ساتھ آیا،نجی ٹی وی

منگل 8 مارچ 2016 00:12

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7مارچ۔2016ء) شبقدر میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کے بارے میں معلومات ملی ہیں جن کے مطابق حملہ آور سہولت کار کے ساتھ پیدل سیشن کورٹ آیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ میں حملہ کرنے والے کاتعلق مہمند ایجنسی سے تھا۔تین دن سے وہ شب قدر میں ہی مقیم تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی عمر 23سے25سال کے درمیان تھی۔واضح رہے کہ چارسدہ کے علاقہ شب قدر کی سیشن کورٹ میں خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت 16افراد شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :