آئی ایس آئی پاکستان کی اہم ایجنسی ہے، کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ کہتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 13:41

آئی ایس آئی پاکستان کی اہم ایجنسی ہے، کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ کہتا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا ایجنٹ ہوں، اور بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں جو میرے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی پاکستان کی اہم ایجنسی ہے جس پر مجھے فخر ہے ، اور اگر کوئی مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہئیے، پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں،جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے ،اُمید ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :