آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا

اجلاس میں ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی ہے ،آج باضابطہ اعلان کیا جائے گا‘ صدر مرزا کاشف بیگ کی گفتگو

منگل 8 مارچ 2016 22:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان آج بدھ کے رو ز کیا جائے گا۔ سکولز فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف بیگ نے رابطہ کرنے پر ’’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

08 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء ‘‘ کو بتایا کہ منگل کے روز ہمارا دوبارہ اجلاس ہوا ہے جس میں حکومتی اقدامات پر غوروخوض کیا گیا ہے اور اجلاس میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور آج بدھ کے روز باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توگورنر پنجاب کی طرف سے میڈیا کے ذریعے بھی مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں ملی اور بن بلائے ہمیں گورنر ہاؤس کے دروازے سے کس نے داخل ہونے دینا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحیح بات کی ہے لیکن ان کی زبان پھسل گئی ہے انہوں نے 97فیصد کی جو بات کی ہے یہ شرح سکول کھلنے کی نہیں بلکۃہ سکول بند رہنے کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت قانون کو واپس نہیں لیتی اور ہمارے تحفظات دور نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :