شہباز تاثیرکو مبینہ طور پر لاہور کی ایک یو نی ورسٹی کے نوجوانو ں کی جانب سے اغوا کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 00:17

شہباز تاثیرکو مبینہ طور پر لاہور کی ایک یو نی ورسٹی کے  نوجوانو ں کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 08 مارچ۔2015ء ) شہباز تاثیرکو مبینہ طور پر لاہور کی ایک یو نی ورسٹی کے نوجوانو ں کی جانب سے اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو 5 برس بعد بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد اب نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اغوا کرنے میں لاہور کی ایک یو نی ورسٹی کے نوجوان شامل تھے۔

(جاری ہے)

لاہور کی انجیئنرنگ یونیورسٹی، یو ای ٹی کا ڈگری ہولڈر طالبعلم عثمان بسرا مقامی اغوا کاروں کے گروپ کا سرغنہ تھا۔ اغوا کے بعد شہباز تاثیر کومبینہ طور پر لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی ویلینشیا میں منتقل کیا گیا تھا۔ اغوا کے کچھ دن بعد شہباز تاثیرکو لاہور سے منتقل کردیا گیا تھا۔ سیکورٹی اداروں کی جانب سے بعد ازاں اس طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کیمطابق شہباز تاثیر کو کالعدم اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کےحوالے کیا گیا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ حملہ آوروں کا تعلق بھی اسی جماعت سے تھا۔

متعلقہ عنوان :