حنا ربانی کھر کا حکومت سے سعودی اتحاد کے معاملے پرپارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

بدھ 9 مارچ 2016 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے حکومت سے سعودی اتحاد کے معاملے پرپارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ مقاصدمعلوم ہونے کے بعد کسی اتحاد میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں حنا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اہم ملکی معاملات پر تمام حقائق سے قوم اور پار لیمنٹ کو آگا ہ کر یں اور جب بھی فوجی اتحاد کا حصہ بناجاتا ہے تواسکے مقاصد پہلے سے معلوم کیے جاتے ہیں حکومت سعودی اتحاد کے معاملے پرپارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لے کیونکہ ایسا نہ کر نے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتیں ہیں اور تمام فیصلے ملکی مفاد میں ہونے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :