لاہور : پرائیویٹ اسکول مالکان نے آئندہ کل تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 15:21

لاہور : پرائیویٹ اسکول مالکان نے آئندہ کل تمام تعلیمی ادارے کھولنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : پرائیویٹ اسکولز مالکان نے آئندہ کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چئیر مین کاشف مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ اسکول ایکٹ واپس لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ، ان کی یقین دہانی کے بعد ہی اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لہٰذا کل سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھُلیں گے ۔

(جاری ہے)

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ متنازعہ قانون کو تسلیم نہیں کرتے ، ہماری ہڑتال فیسوں میں اضافے کے لیے نہیں بلکہ متنازعہ ایکٹ کے خلاف تھی ، ہڑتال کے باوجود ہم نے طلبا کے امتحانات لیے کیونکہ ہم طلبا کا مستقبل خراب نہیں کرنا چاہتے ، انہوں نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی ہڑتال گورنر پنجاب کی یقین دہانی پر موخر کر دی ہے۔ اُمید ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئینی حق کے لئے کھڑے ہیں اور اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :