متحدہ عرب امارات میں بارش اور طوفان کے باعث حالات بے قابو۔سکولوں میں چھٹی کا اعلان، ائیرپورٹ سمیت بڑی عمارات کو شدید نقصان
سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 16:34
متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : متحدہ عرب امارات میں بارش اور طوفان کے بعد حالات بے قابو ہو گئے ہیں، متعدد عمارات سمیت ابوظہبئ ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور اسکی چھتیں متعدد جگہوں سے ٹوٹ گئی ہیں، جسکے بعد اسے مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، دبئی ائرپورٹ میں پروازیں شدید تاخیر کا شکار ہیں، لیکن ائیرپورٹ کے ٹرمینل ابھی تک کھلے ہیں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کل متحدہ عرب امارات کے سر کاری اور پرائیویٹ تمام اسکولوں کو بند رکھا جائے گا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر تعلیم حسین الحمادی نے عبوری ریاست میں تمام سر کاری اور پرائیویٹ اسکولز کو آئندہ کل جمعرات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موسم کی خرابی کے پیش نظر اور طلبا کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت طلبا بروز اتوار اسکولز جا سکیں گے۔
تاہم کسی نوٹس کے آنے تک بھارتی اسکولز سمیت سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن گریڈ 10 اور 12 کے سالانہ امتحانات کے لیے کھُلے رکھے جائیں گے۔ بھارتی ہائی اسکول کے سی ای او کے مطابق موسمی خرابی اور ٹریفک کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحان دینے والے طلبا کو امتحانی مرکز میں مقررہ وقت ست ایک گھنٹہ قبل یعنی 7 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بارش اور طوفان سے متعلقہ مکمل خبر پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.