آئی سی سی کا پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کرنیکا اعلان
بدھ 9 مارچ 2016 16:50
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مارچ2016ء )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاک بھارت مقابلے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے19مارچ کو شیڈول ایونٹ کا سب سے بڑے ٹاکرے کو دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کو پر امن رکھنے کے لیے کیا گیا ہے ، سکیورٹی پلان پر مکمل عملدر آمد ہوگا ، بی سی سی آئی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام ٹیموں کے لیے سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائے گی ،وینیو تبدیل کرنے پر کوئی مایوسی نہیں ہے۔
ڈیو ررچرڈسن کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کو ان کے ٹکٹ ریفنڈکر دیا جائے گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کو بھی اپنے اس فیصلے سے آگا ہ کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان پہلے ہی کہ چکا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کی مکمل یقین دہانی تک قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.