تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی کی مصطفی کمال سے ملاقات

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 22:46

تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی کی مصطفی کمال سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی کی مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے سابق مئیر کراچی اور سابق سینیٹر مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔ نہ کسی ایمپائر کی انگلی کے اٹھنے کا انتظار ہے نہ ہی ایسی کوئی خواہش ہے۔