سعودی عرب نے پاکستان سے آنے والے عمرہ اور حج زائرین پر ٹیکس عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 13:52

سعودی عرب نے پاکستان سے آنے والے عمرہ اور حج زائرین پر ٹیکس عائد کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : سعودی عرب نے پاکستان سے آنے والے عمرہ اور حج زائرین پر ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے آنے والے عمرہ و حج زائرین سے ڈیڑھ سو ریال ائیر پورٹ بلڈنگ ٹیکس وصول کیے جائیں گے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سے آنے والے عمرہ و حج زائرین پر یہ سر چارج عائد کیا گیا ہے جس کی وصولی یکم مارچ سے شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ون وے ٹکٹ پر نوے ریال جبکہ ریٹرن ٹکٹ پر ڈیڑھ سو ریال ائیر پورٹ بلڈنگ ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔عازمین نے سعودی عرب کی جانب سے عائد کیے گئے اس ٹیکس کے اضافی بوجھ پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے سعودی عرب سے اس معاملے پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عازمین حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے عائد کیے گئے اس ٹیکس کا کوئی جواز نہیں ہے، حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ سعودی حکام سے بات کر کے اس اضافی بوجھ کر ختم کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :