Live Updates

شریف خاندان اپنے بچوں کو آگے کر نے کی بجائے ہمت کر یں اور عمران خان سے خو د مناظر کریں،اعجاز احمد چوہدری

شریف خاندان کی پنجاب میں نیب کے آنے سے پہلے ہی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،نیب کو دھمکیاں دی گئی، پی ٹی آئی رہنماء

جمعہ 11 مارچ 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ،عمران خان کے پا س جو کچھ بھی ہے وہ پا کستان میں ہے جبکہ شریف خاندان کے اثاثے ملک سے باہر ہیں اب ان کو پاکستانی قوم کو حساب دینا ہو گا کہ ان کے پاس یہ اربوں روپے کہا ں سے آئے،شریف خاندان اپنے بچوں کو آگے کر نے کی بجائے ہمت کر یں اور عمران خان سے خو د مناظر کریں، پنجاب میں ہر طرف لوٹ ما ر کا بازار گرم ہے جس محکمے میں بھی فنڈز کی تحقیقا ت کی جا تی ہیں تو کرپشن کی ایک نئی داستان سامنے آتی ہے ،نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کر پشن کی جا رہی ہے ،چور لیگ نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پا نی کی طرح بہا رہے ہیں جب کے دوسری طرف عوام کا خون چوسا جا رہا ہے ،قوم کی نظریں نیب پر لگی ہو ئی ہیں ،شریف خاندان کی پنجاب میں نیب کے آنے سے پہلے ہی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،نیب کو دھمکیاں دی گئی،شریف خاندان حکومت کی تمام سکیموں موٹر وے،پیلی ٹکسی سے لے کر میٹرو بس منصوبوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی،یہ ملک کسے کے باپ کی جاگیر نہیں شریف خاندان کو قوم کو حساب دینا ہو گا کہ ان کے پاس اربوں روپے کہا ں سے آئے،عمران خان کے پا س جو کچھ ہے وہ پا کستان میں ہے ،شریف خاندان اپنے بچوں کو آگے کر نے کی بجائے ہمت کر یں اور عمران خان سے خو د مناظر کریں اوراسحاق ڈار ان کی دو نمبری کے بارے میں اقرار کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک وقوم قرضوں کے بوجھ تلے دھنس چکا ہے جس کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے اور کرپشن ،ناانصافی،لوٹ مار ،بے روزگاری ،مہنگائی ،لوڈشیدنگ سمیت دیگر مسائل موجودہ حکومت کے تحفے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات