لاہور، سینئر صحافی اسد مرزا کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی مذمت

جمعہ 11 مارچ 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) لاہور پریس کلب کے صدرمحمد شہباز میاں ، نائب صدرعبدالمجید ساجد،سیکرٹری شاداب ریاض ، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، خزانچی ظہیر احمد بابر اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر اور روزنامہ جہان پاکستان کے سینئر صحافی اسد مرزا کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی پرزورمذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ صحافی ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور ملک کے تمام مکاتب فکر کی آواز حکام اور عوام تک پہنچاتے ہیں لیکن انہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی اسد مرزا کو دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :