Live Updates

شر یف برادران کر پشن کی نئی راہیں ایجاد کر نے کے ماہر ہیں ‘ ایل این جی کا منصوبہ کر پشن کا مصوبہ ہے جس میں قوم کے 15سال کیلئے حکمرانوں نے ہاتھ اور پاؤں بندھ دیئے ہیں‘مسلم لیگ(ق) کے سینیٹر کامل علی آغا کانجی ٹی وی کوانٹر ویو

جمعہ 11 مارچ 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ق) کے سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ شر یف برادران کر پشن کی نئی راہیں ایجاد کر نے کے ماہر ہیں‘حکمرانوں کی منی لانڈر نگ کے معاملے کو سینٹ میں لیکر جائیں گے اور اسکو منطقی انجام تک پہنچایا جا ئیگا ‘ایل این جی کا منصوبہ کر پشن کا مصوبہ ہے جس میں قوم کے 15سال کیلئے حکمرانوں نے ہاتھ اور پاؤں بندھ دیئے ہیں ‘حکمرانوں کے بچے لندن میں جو کاروبار کر رہے ہیں پوری قوم جانتی ہے ‘(ن) لیگ والوں میں سچ سننے کی جرات نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں مسلم لیگ(ق) کے سینیٹر کامل علی آغانے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ایل این جی کے معاہدے میں حکمرانوں کے قر یبی لوگ قطر میں موجود ہے جن کے ذریعے ساری ڈیل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نام کمپنیز بنا کرمنی لانڈر نگ کی جا رہی ہے اور ہم قوم کو صرف سچ بتا رہے ہیں مگر شر یف برادران کر پشن کی نئی راہیں ایجاد کر نے کے ماہر ہیں اور ہم حکمرانوں اور انکی کر پشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات