وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف اور وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری ، ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مارچ 2016 11:39

وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف اور وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری ..

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر، وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاک فوج کے جوان موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روضہ رسول ﷺ میں نوافل ادا کیے۔ روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے خصوصی مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :