شہباز تاثیر کی رہائی کا معاملہ، افغان طالبان نے بیان جاری کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مارچ 2016 12:35
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی رہائی سے متعلق افغان طالبان نے بیان جاری کر دیا ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہباز تاثیر کو 2011ء میں ازبک جنگجوؤں نے گرفتار کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا۔ ازبک جنگجو بعد میں داعش کے ساتھ مل گئے۔ افغان طالبان نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2014ء میں جب وزیرستان میں آپریشن ہوا تو ازبک جنگجوؤں نے شہباز تاثیر کو افغانستان منتقل کیا۔
سال 2015ء میں ازبک جنگجوؤں سے داعش میں شمولیت اختیار کی۔ افغان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں ازبک جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کر کے علاقہ کو ان ظالموں سے نجات دلائی۔ جس پر ازبک جنگجو شہباز تاثیر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ، بعد ازاں شہباز تاثیر طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔(جاری ہے)
طالبان نے شہباز تاثیر کو 15 ہزار روپے دے کر چمن بارڈر کے راستے کوئٹہ روانہ کیا جس کے بعد شہباز تاثیر نے کوئٹہ کے مضافات میں واقع کچلاک میں ایک ہوٹل پر کھانا کھایا۔
جہاں شہباز تاثیر نے ویٹر سے فون لے کر اپنی والدہ کو کال کی اور اپنی موجودگی سے متعلق آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کچلاک سے بازیاب کروایا تھا جس کے بعد انہیں اگلی صبح اہل خانہ سے ملوا دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.