ایف آئی اے کا مصطفی کمال اور سر فراز مرچنٹ سے رابطہ۔ ذرائع وزارت داخلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مارچ 2016 15:11

ایف آئی اے کا مصطفی کمال اور سر فراز مرچنٹ سے رابطہ۔ ذرائع وزارت داخلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2016ء) : وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کے لیے مصطفی کمال اور سر فراز مرچنٹ سے رابطہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی نے سر فراز مرچنٹ سے لندن میں بات چیت کی، جس میں سر فراز مرچنٹ کو پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سر فراز مرچنٹ کو جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کی جس پر سر فراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ پیر کو قانونی معاونین سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے ایم کیو ایم کے خلاف انکوائری میں تعاون کے لیے مصطفی کمال کو دعوت دی، شاہد حیات اور مصطفی کمال کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔