ہم احتساب کیلئے تیار ہیں شوائد کے بغیر کسی کی پگڑیاں اچھالنا مناسب نہیں یہ غیر اخلاقی بات ہے ، عابد شیر علی

ہفتہ 12 مارچ 2016 16:24

ہم احتساب کیلئے تیار ہیں شوائد کے بغیر کسی کی پگڑیاں اچھالنا مناسب ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم احتساب کیلئے تیار ہیں ، یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے مگر شوائد کے بغیر کسی کی پگڑیاں اچھالنا مناسب بات نہیں یہ غیر اخلاقی بات ہے ،وزیر مملکت عابد شیر علی نے یہ بات فیسکو میں عوامی شکایات سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ہے اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو وہ بلاخوف کارروائی کرے حکومت ان کی کسی بھی کارروائی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ جہاں کوئی کرپشن میں ملوث کتنا ہی بااثر افراد کیوں نہ ہوں اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ الزام لگا کر پگڑی اچھال دی جاتی ہے اور یہ وطیرہ بنتا جارہاہے جو ملک کیلئے اچھا شگون نہیں ہے عابد شیر علی نے کہا کہ مشرف کے دور میں سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان میں اکثریت بنائے گئے مقدمات میں ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے پنجاب میں آنے سے کسی کی دم پر پاؤں نہیں آیا مگر ہم ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سیاست کا ٹی 20میچ چل رہا ہے ڈر ہے یہ میچ بارش کی نذر نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ بعض جماعتیں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جو ترقی کیلئے مختلف منصوبے بنائے ہیں ان سے خوف زدہ ہیں انہیں علم ہے کہ اگر یہ منصوبے مکمل ہوگئے تو وہ دو ہزار اٹھارہ میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

متعلقہ عنوان :