Live Updates

جماعت اسلامی نے این اے101میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی نے این اے101میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا ۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حامدناصر چٹھہ نے منصورہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹر عبید اﷲ گوہر،مشتاق بٹ،انور گوندل،وسیم اولکھ،فاروق چوہان اور دیگر بھی موجود تھے۔

میاں مقصود احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ضلع گوجرانوالہ اور تحصیل وزیر آباد کے نظم سے مشاورت کے بعد این اے101میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیا ہے۔انشااﷲ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے امیدوار کی بھرپورحمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں کاشکار کردیا ہے۔عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔

ان حالات میں جماعت اسلامی نے این اے101میں تحریک انصاف کی حمایت اور تعاون کااصولی فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحامدناصر چٹھہ نے کہاکہ میں این اے101میں جماعت اسلامی کی حمایت پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے جماعت اسلامی سے حمایت کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ بھی مل کر اکھٹے چلیں گے اور انشااﷲ جماعت اسلامی کے تعاون سے این اے101میں ہماری جیت ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات