پاکستان اور بھارت میں زراعت اور سیاحت کی ترقی کیلئے اچھے نظم و نسق سے متعلق تجربات کے تبادلے سے بہت مدد مل سکتی ہے، ماہرین

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:48

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) ماہرین قانون اور سرکاری حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے اچھے نظم و نسق سے متعلق تجربات کے تبادلے سے کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی پلڈاٹ اور کنزیومر یونٹی اینڈ ٹرسٹ سوسائٹی کے تعاون سے بھارتی صوبہ راجستھان کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر راؤ راجندرا سنگھ کی زیر صدارت تیسرا مکالمہ منعقد ہوا، مکالمے کے شرکاء نے تصورات کے تبادلے کیلئے اس فورم کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقعوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مکالمے میں شریک ہر مندوب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دونوں ملکوں میں پالیسی اصلاحات کیلئے زیر باعث آنے والی تجویز کو آگے لے کر چلے۔

متعلقہ عنوان :