Live Updates

حکومت نے تحفظ خواتین قانون پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطے تیز کر دئیے ،شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جے آئی (ف) کے سربراہ مولانا کو تحفظ خواتین قانون میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی 15 مارچ کو مذہبی قیادت کا اجلاس بلایا ہے، مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کر دینگے، تحفظات دور کرنے کی بجائے قانون واپس لیا جائے‘ فضل الرحمن

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے تحفظ خواتین قانون پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطے تیز کر دئیے ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے تحفظ خواتین قانون میں بہتری کی یقین دہانی کرا دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز جے آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور تحفظ خواتین قانون پر جے یو آئی ف کے سربراہ کے تحفظات کے حوالے سے گفتگو کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے مولانا فضل الرحمان کو تحفظ خواتین قانون میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 15 مارچ کو مذہبی قیادت کا اجلاس بلایا ہے، مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیں گے، تحفظات دور کرنے کی بجائے قانون واپس لیا جائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات