سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے بیرون ملک جانے پر پابندی

ہفتہ 12 مارچ 2016 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اورسابق اے ڈی آئی جی فائننس فدا حسین شاہ سمیت تین پولیس افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی،وزرات داخلہ ذرائع کے مطابق سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اور سابق اے ڈی آئی جی فائننس فدا حسین شاہ سمیت تین پولیس افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ، پابندی کے حوالے سے کراچی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس کو آگاہ کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق فدا حسین شاہ اور غلام حیدر جمالی پر کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :