چاغی،ایرانی حکام نے غیر قانونی طریقے سے سفر کے الزام میں گرفتار 149 پاکستانیوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 23:03

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء)ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے سفر کرنے کے الزام میں گرفتار 149 پاکستانی باشندوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے بغیر دستاویزات کے سفر کرنے پر 149 گرفتار پاکستانیوں کو ہفتہ کے روز پاک ایران بارڈر پر تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔