بھارت میں میچز کھیلنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طو ر پر تیار تھے:شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2016 11:40

بھارت میں میچز کھیلنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طو ر پر تیار تھے:شاہد آفریدی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت میں میچز کھیلنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طو ر پر تیار تھے۔

(جاری ہے)

کولکتہ کے تاج بنگال ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہناتھا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارت میں کھیل کر انجوائے کیا ہے ،بھارت میں مسلم مخالف جذبات کے باعث ٹیم پر دباؤ تو بہت ہے تاہم ان کی ٹیم یہا ں اچھی کرکٹ کھیلنے آئی ہے ۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایونٹ کا پہلا مقابلہ بہت اہم ہوتا ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کو اعتماد ملتا ہے ، انکی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ جیت کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کرنے کی کوشش کرے گی۔ٹی ٹونٹی کپتان کاکہنا تھا کہ بھارت گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے ، کوہلی اور یوراج نے ایشیا ء کپ میں بہترین کھیل دکھایا تاہم کولکتہ میں پاکستانی ٹیم کاریکارڈ بہت اچھا ہے۔