بی این پی پیری باس، اعصام الحق قریشی کا پہلے راؤنڈ میں قصہ تمام

اتوار 13 مارچ 2016 11:40

بی این پی پیری باس، اعصام الحق قریشی کا پہلے راؤنڈ میں قصہ تمام

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی بی این پی پیری باس مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہوگئے۔ امریکی برائن برادران نے رافیل نڈال اور فرنینڈو ورڈاسکو کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز، کیلیفورنیا میں جاری بی این پی پیری باس مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کے ویسک پوسپسل اور امریکا کے جیک سوک نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے فرنچ پارٹنر جائلز سمن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا سکور 6-0 اور 7-5 رہا۔

ورلڈ نمبر تھری امریکی برائن برادران نے ہسپانوی جوڑی رافیل نڈال اور فرنینڈو ورڈاسکو کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-5 اور 10-8 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی جوڑی فلکیانو لوپز اور مارک لوپرز نے بھارت کے روہن پوپنا اور رومانیہ کے فلورین مرجیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-4 اور 10-4 سے ہرایا اور دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :