ورلڈ ٹی 20، پاکستان واحد وارم اپ میچ پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

اتوار 13 مارچ 2016 11:43

ورلڈ ٹی 20، پاکستان واحد وارم اپ میچ پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم (کل) پیر کو واحد میچ میں سری لنکا سے نبرد آزما ہوگی، یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بوم بوم آفریدی کی قیادت میں ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے کولکتہ پہنچ گئی ہے اور کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایڈن گارڈنز میں پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی 20 کے سپرٹین مرحلے کا باقاعدہ آغاز بدھ سے ہوگا، قومی ٹیم گروپ ٹو میں شامل ہے اور اپنا پہلا گروپ میچ 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی، اس سے قبل گرین شرٹس وارم اپ میچ میں (کل) پیر کو دفاعی چیمپئن سری لنکا سے نبرد آزما ہوگی۔ میگا ایونٹ کا سب بڑا مقابلہ 19 مارچ کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں ہی ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :