اسٹرابری کھانے سے ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے

اتوار 13 مارچ 2016 11:45

اسٹرابری کھانے سے ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) اسٹرابری کھانے سے ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے جو امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا اہم ترین عنصر ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کی گئی طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ ہر ہفتے ایک کپ اسٹرابریز یا بلیو بریز کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں موجود غذائی اجزاء خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔