آلودگی موٹاپے کا باعث بنتی ہے،تحقیق

اتوار 13 مارچ 2016 11:45

آلودگی موٹاپے کا باعث بنتی ہے،تحقیق

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق آلودگی موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھانے پینے میں حد سے تجاوز کرنا ہی موٹاپے کا سبب نہیں بن سکتا بلکہ فضائی آلودگی بھی موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کینڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق فضا میں موجود آلودگی اور زہریلے مادے انسانی جسم میں داخل ہو کر موٹاپے کا باعث بن جاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٹریفک اور سگریٹ کا دھواں فضائی آلودگی کے اہم عناصر ہیں جو انسانی جسم کے موٹاپے کا سبب بن سکتے ہیں۔