گوشت کے مقابلہ میں کلیجی غذائیت سے بھر پور ہے

اتوار 13 مارچ 2016 11:47

گوشت کے مقابلہ میں کلیجی غذائیت سے بھر پور ہے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) گوشت کے مقابلہ میں کلیجی غذائیت سے بھر پور ہے اس میں کوئی نامیاتی زہر نہیں ہوتا بلکہ کلیجی انسانی جسم سے زہر کو خارج کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کلیجی میں موجود اہم غذائی اجزاء وٹامن اے، ڈی، ای، کے اور بی 21، فولک ایسڈ اور منزلز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی چیز کو اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو وہ نقصان نہیں پہنچاتی۔

انہوں نے کہا کہ کلیجی آئرن کی کمی کو پورا کرنے، دماغی صحت اور اعصابی نظام کی کئی خرابیوں کو بھی دورکرتی ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ جن جانورں کی خوراک میں چارہ شامل ہو وہ صحت کیلئے زیادہ مفید ہے۔