تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی سہولت سے صرف ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 3 فیصد سے 15 فیصد تک اضافہ

اتوار 13 مارچ 2016 11:48

تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی سہولت سے صرف ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی سہولت سے صرف ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال 3 فیصد سے 15 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

نفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن کیمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی پر مصنوعی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سال قبل ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کی تھی اور اس سے پہلے موبائل فون استعمال کرنے والے 3 فیصد صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے لیکن نئی ٹیکنالوجی کے آغاز سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح 15 فیصد تک بڑھ گئی۔