بھارت میرا سسرال ،یہاں آکر کبھی کوئی خوف محسوس نہیں ہوا:شعیب ملک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2016 11:50

بھارت میرا سسرال ،یہاں آکر کبھی کوئی خوف محسوس نہیں ہوا:شعیب ملک

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مارچ2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کاکہنا ہے کہ بھارت ان کا سسرال ہے ،یہاں آکر کبھی کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کولکتہ کے تاج بنگال ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ملک ہے ، وہ کئی مرتبہ ان کے ساتھ وقت گزارنے یہاں آچکے ہیں اور انہیں کبھی یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

شعیب ملک کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور آف سپنر کیا تھا تاہم بعد میں وہ بیٹسمین بن گئے،ہر نمبر پر بلے بازی کرر کھی ہے اور ٹیم کے لیے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ تجربہ کا ر آل راؤنڈ ر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایشیاء کپ میں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی تاہم یہ ایک الگ ٹورنامنٹ ہے اور ہم یہاں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔