اپنے کسی بھی نئے پراجیکٹ میں پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھتی ہوں‘ سائرہ نسیم

آئی سی یو میں پڑی فلم انڈسٹری کی سانسیں بحال ہورہی ہیں ،گلوکاروں کیلئے بھی کام کے مواقع پیدا ہونگے

اتوار 13 مارچ 2016 12:12

اپنے کسی بھی نئے پراجیکٹ میں پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھتی ہوں‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء ) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اپنے کسی بھی نئے پراجیکٹ میں پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھتی ہوں، دل میں اترنے والی گلوکاری کرنا آسان کام نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ آئی سی یو میں پڑی ہوئی پاکستان کی فلم انڈسٹری کی سانسیں بحال ہورہی ہیں جس سے یقینا گلوکاروں کیلئے بھی کام کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے پراجیکٹ مکمل کروں اور اس کیلئے کئی کئی ماہ محنت کرتی ہوں۔ گلوکارہ نے کہا کہ لائیو پرفارمنس مشکل ضرور ہے لیکن مجھے لائیو پرفارمنس دینے میں بڑا لطف آتا ہے اور خصوصا جب لوگ آپ کو داد دے رہے ہوتے ہیں تو اس سے آپکا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :