لاہور‘خوشی خوشی گھر لوٹنے والے کی دوران پرواز روح پرواز کرگئی۔۔

دمام سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔۔۔ ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے اہل خانہ اپنے پیارے کی میت لے کر گھر روانہ

اتوار 13 مارچ 2016 12:26

لاہور‘خوشی خوشی گھر لوٹنے والے کی دوران پرواز روح پرواز کرگئی۔۔

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) دمام سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ، ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے اہل خانہ میت لے کر گھر روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کا رہائشی ظفر اقبال نجی ائیر لائن کی پرواز 712کے ذریعے دمام سے لاہور آرہا تھاکہ دوران پرواز ہی اسے دل کا شدید دورہ پڑا جسے طیارے میں سوار عملے کی طرف سے طبی امداد دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ نگ کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جو اسے لے کر گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :