61 پاکستانی تارکین وطن کی یونان سے ترکی ملک بدری

ملک بدرکیے گئے پناہ گزین معاشی وجوہات کی بناء پناہ حاصل کرناچاہتے تھے،یونانی وزیرامیگریشن کی پریس کانفرنس

اتوار 13 مارچ 2016 12:34

61 پاکستانی تارکین وطن کی یونان سے ترکی ملک بدری

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) یونان نے کہاہے کہ معاشی بنیادوں پر ہجرت کر کے یونان پہنچنے والے 81تارکین وطن کو ملک بدر کر کے ترکی واپس بھیج دیا گیا ۔ ملک بدر ہونے والوں میں سے اکسٹھ پاکستانی شہری ہیں اور دیگر کا تعلق شمالی افریقی ممالک سے ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونان کے وزیرامیگریشن نے کہاکہ ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان آنے والے اکیاسی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس ترکی بھیج دیا گیا ہے، ان کا کہناتھا کہ یہ پناہ گزین معاشی وجوہات کی بناء پر یورپ میں پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند تھے،انہوں نے بتایا کہ یونان سے ترکی واپس بھیجے جانے والے ان پناہ گزینوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے، یونانی حکام کے مطابق جن اکیاسی تارکین وطن کو ترک حکام کے حوالے کیا گیا، ان میں سے اکسٹھ کا تعلق پاکستان سے ہے، سات کا تعلق الجزائر سے اور تیرہ کا مراکش سے ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں یونانی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ترکی نے نو مزید تارکین وطن کو واپس اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ حکام کے مطابق ان نو افراد کا تعلق بھی شمالی افریقی ممالک سے تھا اور ان کی سفری و شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال میں مسئلہ تھا۔ اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :