ملعون بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کا عوامی مقامات میں نماز کی جگہوں پر پابندی لگانے مطالبہ
مسلمانوں کے لئے وقت آ گیا ہے کہ وہ نما زو ں کی تعداد کو پا نچ سے کم کر کے ایک کریں، تسلیمہ نسرین کی ہر زہ سرا ئی
اتوار 13 مارچ 2016 13:13
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) ملعون بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے عوامی مقامات سکول‘ دفاتر‘ ائیرپورٹ اور مارکیٹوں میں مسلمانوں کے لئے بنائی گئی نماز کی جگہوں پر پابندی لگانے مطالبہ کر دیا۔ تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرمنی کے تعلیمی اداروں کی جانب سے نماز کی جگہوں کو بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس پر مسلمانوں کا احتجاج بلا جواز ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات جیسے سکول‘ کالج‘ یونیورسٹیاں‘ لائبریریاں‘ دفاتر‘ ائیرپورٹ‘ اسٹیشنز اور مارکیٹیں ان جگہوں پر جائے نماز پر پابندی ہونی چاہئے۔ اگر آپ نماز پڑھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھروں میں پڑھیں۔(جاری ہے)
ملعونہ نے ہرزہسرائی کرتے ہوئے کہا کہ اب مسلمانوں کے لئے وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی نمازوں کی تعداد کو پا نچ سے کم کر کے ایک کریں۔
اس کا کہنا تھا کہ نبی کریم جب معراج پر گئے تو اللہ کی ان سے ملاقات ہوئی تو ان سے پوچھا گیا کہ نمازوں کی تعداد پچاس سے کم کر کے پانچ کر دی جائے۔ اب وقت ہے کہ نماز کی تعداد کو کم کر کے ایک کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس ملعون خاتون کی اسلام مخالف تحریروں کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے اور بنگلہ دیش‘ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمان اس ملعون خاتون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.