پاک بھارت میچ کے ہم کسی بھی صورت حامی نہیں ،شیوسینا

اتوار 13 مارچ 2016 13:13

پاک بھارت میچ کے ہم کسی بھی صورت حامی نہیں ،شیوسینا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے سربراہ اودے ٹھاکرے نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ میچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایسے ملک کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہئے جو ہماری پیٹھ پر چھورا گھونپتا ہو بھارتی میڈیا کے مطابق ٹھاکرے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کی خطرناک کھیل کھیلے جائیں اور بالخصوص ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ کپ کے میچ میں پاک بھارت میچ کے ہم کسی بھی صورت حامی نہیں کیونکہ ہم ایک ایسے ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں جو پس پردہ وار کرتا ہے انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا ایسے کھیلوں کے حامی نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :