بھا رتی حکام کی کا رستا نی ،مشہور پا کستانی کمنٹیٹر محمد ادریس کو غلط مقا ما ت کا ویزہ جا ری کر دیا

اتوار 13 مارچ 2016 13:18

بھا رتی حکام کی کا رستا نی ،مشہور پا کستانی کمنٹیٹر محمد ادریس کو غلط ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان کے مشہور ریڈیو کمنٹیٹر محمد ادریس دہلی اور ممبئی کا ویزہ ملنے پر حیران اور پریشان ہیں کیونکہ یہاں پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا کوئی میچ شیڈول نہیں۔ادریس کے مطابق، وہ میگا ایونٹ کی کوریج کرنے کیلئے انڈیا جانے والے تھے مگر اسلام ا?باد میں انڈین ہائی کمیشن نے انہیں صرف ممبئی اور دہلی کا ویزہ دیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں پاکستان کیتمام میچ کولکتہ اور موہالی میں شیڈول ہیں۔شاہدآفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس16 مارچ کو ایک کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گی۔اس کے بعد 19 مارچ کو کولکتہ میں ہی روائتی حریف انڈیا سے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم موہالی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

ادریس نے بتایا کہ ویزہ جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ممبئی اور دہلی کے سوا کسی دوسرے شہر نہیں جا سکتے۔

’یہ پریشان کن صورتحال ہے اورمیں سوچ رہا ہوں کہ انڈیا جاوٴں بھی یا نہیں کیونکہ میری پہلی ترجیح کولکتہ اور موہالی جانا تھا‘۔ادریس نے مزید بتایا کہ انہیں 11 مارچ کو ویزہ جاری ہوا اور اس وقت تک پاکستان انڈیا کا اہم میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل ہو چکا تھا، مگر اس کے باوجود انہیں کولکتہ کا ویزہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر انڈین ہائی کمیشن نے بروقت مداخلت نہ کی تو وہ کچھ بھی نہیں کر پائیں گے

متعلقہ عنوان :