خیبر پختونخوا کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 مارچ 2016 13:23

خیبر پختونخوا کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کا وزارت سے مستعفی ہونے ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر مال علی امین گنڈا پور نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ کچھ دنوں سے آفس نہیں جا رہے ہیں۔ استعفیٰ وہ جلد پارٹی چیئرمین اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھجوا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستعفی ہو کر انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدر کا انتخاب لڑوں گا ۔