حکومت نے فلم انڈسٹری کو لاوارث اور یتیم چھوڑ دیا ہے ‘ ماہ نور

اتوار 13 مارچ 2016 13:28

حکومت نے فلم انڈسٹری کو لاوارث اور یتیم چھوڑ دیا ہے ‘ ماہ نور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ حکومتی سرپرستی بھی ضروری ہے ، جب تک سرکاری سطح پر فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی جائے گی اس وقت تک انڈسٹری میں بحران برقرار رہے گا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف انڈسٹریز کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے مگر فلم انڈسٹری کو لاوارث اور یتیم چھوڑ دیا ہے ۔ ہماری فلمیں دنیا بھر میں ہماری ثقافت کی پہچان ہیں ، بدقسمتی سے پچھلی دو دہائیوں سے فلم انڈسٹری کی کشتی ڈوب رہی ہے اور حکومت نے اس جانب سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :