ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت کیلئے آئی پی ایل خطرہ بننے لگی

اتوار 13 مارچ 2016 13:46

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت کیلئے آئی پی ایل خطرہ بننے لگی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) میزبان ملک بھارت کیلئے اس کی اپنی نجی لیگ خطرہ بننے لگی ہے کیونکہ آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں اچھے آغاز کیلئے آئی پی ایل کے تجربے سے مدد لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹورنامنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کیبنٹ میں صرف ایک ٹرافی کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور ٹیم میں پندرہ ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو فارم میں ہونے کے باعث یہ ہدف ممکن بنا سکتے ہیں۔ کینگرو کپتان کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں بہترین کرکٹ کھیلی اور ہر سیریز یا ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے مناسب صلاحیت بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :