ایشیا ء کپ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے والی قائم کی گئی پانچ رکنی کمیٹی کا اجلاس منگل طلب کر لیا گیا

اتوار 13 مارچ 2016 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء ) ایشیا ء کپ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے والی قائم کی گئی پانچ رکنی کمیٹی کا اجلاس (منگل )کو طلب کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔کمیٹی کے اجلاس میں ٹیم کی شکست کی وجوہات کے حوالے سے کو چ اور مینیجر کی رپورٹس کا جائزہ لیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر نے کی تجویز بھی زیر غور ہے اورممکنہ طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے شکیل شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :